
سرگودھا میں ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 46 اڈے کے قریب ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے رکشہ میں سوار فلک شیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ سوار فلک شیر رکشہ پر دودھ لیکر لالیاں جا رہا تھا کہ ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے فلک شیر موقع پر جاں بحق ہو گیا،متوفی 7 بچوں کا باپ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاحال ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News