Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوٹنگ کے دوران رونے کیلئے گلیسرین استعمال نہیں کرتی، کبریٰ خان

Now Reading:

شوٹنگ کے دوران رونے کیلئے گلیسرین استعمال نہیں کرتی، کبریٰ خان

اداکارہ کبریٰ خان نے اداکاری سے متعلق کی جانے والی ذاتی جدوجہد اورتجربے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکارہ نے ایک نجی ویب شو میں شرکت کی اور دوران شو میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ڈراموں میں رونے کے لئے گلیسرین کا استعمال نہیں کرتیں،  اداکارہ کے بیان پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا ہمیشہ ایسا ہوتا ہے۔

جس کے جواب میں کبرٰ ی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ایسا ہوتا ہے اور جب میرا موڈ نہ ہو تو میں خود گلیسرین مانگ لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اب کرداروں کو بہتر طور پر سمجھنے لگی ہوں، جب میں کسی کردار سے متعلق اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں تو اس کردار سے ہمدردی محسوس کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اس کردار میں جذبات کو شامل کردیتی ہوں۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کام سے تین سال کا وقفہ لیا کیوںکہ میں الجھی ہوئی تھی کہ مجھے اداکاری کو جاری رکھنا بھی چاہئیے یا نہیں؟ اس دوران سکون کی تلاش میں تھی لیکن بعد ازاں میں اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ الجھن میرے کام سے متعلق نہیں لہٰذا فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ میں اس الجھن سے کیسے نمٹتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر