
بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے۔
حال ہی میں لارا دتہ اور اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں لارا دتہ کو اندراگاندھی کے روپ میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
لارادتہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ان کے والد ونگ کمانڈر ایل کے دتہ بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ فلم بیل باٹم میں اندرا گاندھی کے کردار کو نبھانے سے قبل ہی اس کردار سے ایک ذاتی تعلق کو محسوس کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ والد نے اندرا گاندھی کا جہاز کئی بار اڑایا اور انہیں ذاتی طور پر جانتے تھے، والد سے اندرا گاندھی کی کہانیاں سن کر ہی بڑی ہوئی ہوں۔
واضح رہے کہ اکشے اور لارا دتہ کی فلم بیل باٹم 19 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں اکشے خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے جب کہ فلم کے دیگر کرداروں میں وانی کپور، ہما قریشی بھی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News