Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالقادر اور ثنااللہ کی پی پی پی میں شمولیت، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

عبدالقادر اور ثنااللہ کی پی پی پی میں شمولیت، اندرونی کہانی سامنے آگئی

عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی پی پی پی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کے (ن) لیگ کو چھوڑنے کی وجہ بیانئے سے اختلاف نہیں بلکہ تنظیمی اختلافات تھے، اختر مینگل اور نواب ثنااللہ زہری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے بلوچستان سے (ن) لیگ کا صفایا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کی وجہ سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ جلسے میں (ن) لیگ نے اختر مینگل کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر (ن) لیگ کی مقامی قیادت ناراض ہوگئی، (ن) لیگ کے صوبائی صدر نے پی ڈی ایم کے جلسے میں 25 اکتوبر کو اپنی شمولیت کو اختر مینگل کی عدم شرکت سے مشروط کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اختر مینگل کی پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی ناراضگی کو مریم نواز نے سن کر ان سنا کردیا جس سے (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر