Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسی عادتیں فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ کرتی ہیں؟

Now Reading:

کونسی عادتیں فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ کرتی ہیں؟
heart attack and paralysis

فالج اور ہارٹ اٹیک ، یہ دونوں ایسے مرض ہیں جس کا شکار ہونے کے بعد انسان اپنی زندگی کو بہت محتاط انداز میں گزارتا ہے۔

ان امراض کا شکار آج کل صرف بڑی عمر کے افراد نہیں ہورے ہیں بلکہ درمیانی اور اوسط عمر کے افراد میں بھی یہ بیماری عام ہوگئی ہے۔

ایک تحقیق کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ان امراض کا  شکار ہونے کی ایک وجہ ذہنی تناؤ، اکیلا پن بھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کا اکیلا پن اور  مستقل طور پر ذہنی دباؤ کا شکار رہنے کے باعث انسان  بہت تیزی سے فالج اور ہارٹ اٹیک کے قریب آجاتا ہے۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ تنہائی کی وجہ سے جسم بعض ایسے ہارمون خارج کرتا ہے جو ڈپریشن اور تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں، ان میں کارٹیسول بہت نمایاں ہے۔

Advertisement

کارٹیسول نامی ہارمون کے باعث دل کے امراض، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا مرض جنم لے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اکثر اوقات لوگ فالج کے خطرات سے ناواقف ہوتے ہیں اور جب تک وہ اسپتال پہنچتے ہیں اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

تاہم اب اس مشکل کا حل امریکی ماہر نے نکال لیا ہے اور یہ ایپ پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی اور ہیوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

خیال رہے کہ اس کی تیاری کیلئے پہلے 80 کے قریب فالج کے مریضوں کی آواز اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اسے ایک ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے اس کے بعد ڈیٹا کو مشین لرننگ سے گزار کر الگورتھم کو تربیت دی گئی۔

جب اسے فالج کے مریضوں پر آزمایا گیا تو اس نے 79 فیصد درستگی سے فالج کی کم یا زیادہ شدت کی پیشگوئی کی جس کی تصدیق مختلف ٹیسٹ سے بھی ہوگئی۔

اس کے علاوہ ایپ کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایمرجنسی روم کی تشخیص کی طرح ہی کام کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر