Advertisement
Advertisement
Advertisement

محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، آئی جی پنجاب

Now Reading:

محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ میں امن وامان کی صورتحال پر آر پی او آفس میں اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال، آر پی او سید خرم علی اور صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کارروائی کریں ، تفتیشی امور میں تیزی لائیں میرٹ پر مقدمات یکسو کریں۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ جرائم کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، مجرموں کو سخت سزائیں دلانے کے لیے خامیوں سے پاک مقدمات بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب سے رپورٹس کے جلد حصول کے لیے اقدامات کریں، سنگین مقدمات کی تفتیش کی افسران خود نگرانی کریں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے خلاف جرائم پر بلا تاخیر سخت کارروائی کریں جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کے نامکمل چالان جمع نہ کرائے جائیں بلکہ ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

 انعام غنی نے صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹیگیشن سپورٹ یونٹ بنائے جائیں جس میں پکار 15 کال پر فوری ریسپانس اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی  نے مزید کہا کہ بچوں کی گمشدگی پر غفلت قطعی برداشت نہیں ہے، چھوٹے معاملات کو غیر اہم سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر