Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیی اداروں میں انسدادمنشیات کیلئےاقدامات نہیں کئےگئے،لاہورہائیکورٹ

Now Reading:

تعلیی اداروں میں انسدادمنشیات کیلئےاقدامات نہیں کئےگئے،لاہورہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

ملازم کو مستقل نہ کرنےکیخلاف درخواست پرسیکریٹری سی اینڈ ڈبلیوسے رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کےاستعمال سے متعلق سماعت ہوئی ہے جس میں عدالت نےآئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹں شاہد جمیل نےتعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سمیت مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔

کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران جج کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ تعلیی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئےگئے، منشیات کیخلاف ذمہ داری کا احساس نہ کرنیوالا سیٹ پرنہیں رہےگا۔

جسٹس شاہدجمیل کاریمارکس دیتے ہوئے کہناتھاکہ انتہائی اہم معاملہ ہے،بچے ہمارا مستقبل ہیں،لگتا ہے کسی نےمعاملے کو سنجیدہ نہیں لیا۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ جولائی سے اکتوبر آگیا ابھی تک کسی نے کچھ کیا ہی نہیں صرف باتیں ہوتی رہیں، بتائیں رزلٹ کیا ہے۔

Advertisement

عدالت میں انسداد منشیات مہم کے کنسلٹنٹ سید ذوالفقار سمیت دیگرپیش ہوئے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس تعلیمی اداروں اورگردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم ہے۔ گزشتہ روز کریک ڈاون کےدوران ابتک493 منشیات فروشوں کوپولیس نے تحویل میں لے کر 477مقدمات درج کئےہیں ۔

منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کےدوران سٹی ڈویژن نے118، کینٹ ڈویژن 99، سول لائن ڈویژن41، صدر ڈویژن113، اقبال ٹائون ڈویژن49جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نی73ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ملزمان کے قبضہ سی208کلوگرام سے زائد چرس ،1240نشہ آور کیپسول،64.5 گرام آئس،

573گرام ہیروئن، 21کلوگرام سے زائد افیون،09کلوگرام سے زائد بھنگ اور04ہزار لیٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔

اس موقع پر لاہور کےڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کاکہناتھاکہ طلبا و طالبات کومنشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے گردمنشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکاکہناتھا کہ لاہور سے منشیات فروشی کا خاتمہ کرکےتعلیمی اداروں کومنشیات  کی لعنت سے پاک کریں گے اورقوم کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر