بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور حال ہی میں اپنی بہن کی شادی کے لئے بھارت واپس آئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی بہن کی شادی میں جن ملبوسات کا انتخاب کیا ہے اس کے بعد سے سونم کپور کے لئےچہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ وہ امید سے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں بھی اداکارہ سے متعلق بھارتی شوبز ویب سائٹس نے خبریں دی تھیں کہ وہ اُمید سے ہیں اور رواں برس کے آخر تک ان کے ہاں بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔
تاہم حال ہی میں دوبارہ ان کے اُمید سے ہونے کی افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب وہ اپنی چھوٹی بہن فلم ساز 34 سالہ ریا کپور کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں۔
اداکارہ کی حال ہی میں بہن کی شادی میں کھینچی گئی تصاویر کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے سونم کپور کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں لیکن تاحال اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
