Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیاکی نگاہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرہے،وزیراعظم

Now Reading:

دنیاکی نگاہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پرہے،وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 75 روزسےکرفیوکاسلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹرپر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مودی شیر پر سوار ہے، وہ سمجھتا ہے کہ وہ 9لاکھ فوجیوں کو استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کوخاموش کروا دے گا اور ان کے حق خودارادیت سے محروم کرکے اپنے ایجنڈے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Advertisement

وزیراعظم کاکہناتھا کہ آپ کومقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی سے لڑنے کیلئے 9لاکھ فوج کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کووہ 80لاکھ کشمیروں کودہشت زدہ کرنے کیلئےدرکار ہیں۔

وزیراعظم کامزید کہناتھا کہ دنیاکی نگاہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جانب ہے۔

وزیراعظم نے مزیدکہا کہ مودی اب خوفزدہ ہےکیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب مقبوضہ وادی سے کرفیو ہٹے گا، وہاں صرف خون خوابہ ہوگا ۔ کرفیوکشمیری عوام کوقابومیں رکھنے کاواحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی افواج اورمودی حکومت پہ چھائی مظلوم کشمیریوں کی ہیبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کرفیو میں معمولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کمشیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیرمیں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، کشمیریوں کا کہنا ہے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے۔

مقبوضہ وادی میں آزادی کے نعروں کی گونج ہے، کشمیریوں میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے رہنے کا عزم ہے، دھڑا دھڑگرفتاریوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ کشمیری پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے حق میں اور ’’گو انڈیا گو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ ،موبائل سروس، ٹی وی نشریات بدستورمعطل ہیں جبکہ حریت رہنماوں کوبھارتی فورسز نےجیلوں میں قید کررکھاہے۔ محبوبہ مفتی سمیت سابق وزرائے اعلیٰ  گھروں میں نظربندہیں۔

Advertisement

مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کودواؤں ،کھانےپینےکی اشیا کی شدید قلت کاسامناہے۔مقبوضہ وادی کےمظلوم مکین اپنی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بدستور مفلوج ہے۔

بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیا۔

بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔

بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پرمذمت کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر