مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اورانتہا پسندی عروج پرہے،بھارتی پولیس کی جانب سےنام نہاداورجھوٹےگھرگھرچھاپے اورسرچ آپریشن جاری ہیں ۔ اس نام نہادسرچ آپریشن کےدوران عام کشمیری شہریوں اورکٹھ پتلی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ حریت رہنماوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔
آج مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نےحریت رہنماءجاویداحمد میرکوسرینگرسےگرفتارکرلیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق سی بی آئی نےجاویداحمدمیرکوسرینگرمیں ان کےگھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکیااوروادی کشمیرسےباہرمنتقل کردیاہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق سی بی آئی نےانہیں 25جنوری 1990کوسرینگرکےنواح میں ایک حملےمیں بھارتی فضائیہ کےاہلکاروں کےقتل سے متعلق ایک جھوٹےقدمےمیں حراست میں لیاہے۔
جبکہ بھارتی پولیس کےایک اہلکارنےمیڈیا کوبتایاہےکہ جاویداحمدمیرکوجموں کی ٹاڈاعدالت میں پیش کیاجاسکتاہے۔
جاوید میرکےعلاوہ جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کےچیئرمین محمد یاسین ملک کوسی بی آئی نےمتعددجعلی مقدمات میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند کیاہواہےجبکہ ان معاملات کی تفتیش سی بی آئی کررہی ہے ۔
واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں آج مسلسل 75ویں روزبھی کرفیوبرقرارہےاورمواصلات کانظام مکمل پرمعطل ہے،قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بندکررکھی ہےجبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
