Advertisement
Advertisement
Advertisement

مومل شیخ کے دل کی دھڑکن کون؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

مومل شیخ کے دل کی دھڑکن کون؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہے جبکہ یہ تصویر ماں اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

Advertisement

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو خوشیوں سے بھری صحت مند زندگی نصیب ہو اور آپ اس دُنیا کی تمام بُری نظروں سے محفوظ رہو آمین۔

اُنہوں نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، آپ پر اپنی تمام برکتیں نازل فرمائے، تم میری مضبوط بیٹی ہو اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ تم اپنی تمام لڑائیاں خود لڑو گی۔

مومل شیخ نے یہ بھی لکھا کہ پچھلے 12 مہینوں میں آپ کو بڑھتے ہوئے دیکھ کر مجھے اپنی زندگی کے خوشگوار قیمتی لمحات ملے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ تم میرے دل کی دھڑکن ہو اور میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ مومل شیخ کے  ہاں گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش 20 اگست کو ہوئی تھی لیکن اُن کی جانب سے اس بات کا اعلان 31 اگست کو سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر