Advertisement
Advertisement
Advertisement

جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ بناوٹی تصاویر لگاتے ہیں، آغا علی

Now Reading:

جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ بناوٹی تصاویر لگاتے ہیں، آغا علی

پاکستانی اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر شوبز اسٹارز کی ایڈیٹڈ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ لوگ پی ڈی اے سے بھرپور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

اداکار نے اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر فنکار جوڑیوں کی تصاویر پر کھل کر تبصرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی زندگی کو نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو پیشہ ورانہ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔

آغا علی نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کسی بھی کونے میں کوئی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گھر کے اندر کی زندگی میری اپنی ہے اور یہ میری حد تک ہی رہنی چاہئیے۔

ساتھ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر کا دفاع یوں کیا کہ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہی نہیں، ہم عید پر ایک ساتھ تصویر بنا کر لگاتے ہیں، اور یہ اس لئے ہے کہ ہم عوامی شخصیات ہیں۔

Advertisement

آغا علی کا کہنا تھا کہ جو شوبز شخصیات اپنی تصاویر لے کر ہر وقت سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں شاید ان کو خوشی ملتی ہو گی۔

اداکار نے مزید کہا کہ اصل میں جب ان کو اپنے کام سے لوگوں کی توجہ نہیں ملتی تو وہ توجہ حاصل کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر