بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی چینل نے گزشتہ روز بگ باس کا پرومو جاری کیا جس میں اداکار و میزبان سلمان خان کو دیکھاجاسکتا ہے جب کہ بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا کی آواز کو پہلے پرومو کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں گم ہوگئے ہیں ،اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے نئے سیزن میں تھیم جنگل سے منسلک ہوگی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پرومو منظرِ عام پر آنے کے بعد بہت سے مداح اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اداکارہ ریکھا کو پروگرام میں شامل کیا جائے تاہم مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔
ریکھا پرومو میں اپنی معروف فلم عمراؤ جان کا گانا یہ کیا جگہ ہے دوستو کے بول دہرا رہی ہیں۔
فی الحال بگ باس 15 کے آغاز کی تاریخ نہیں بتائی گئی تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ تک بگ باس سیزن 15 کا آغاز کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News