Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ انجلینا جولی سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئیں

Now Reading:

اداکارہ انجلینا جولی سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئیں

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جنہوں نے فلمی دنیا میں اپنی شاندار اداکاری سے اور اپنے فلاحی کاموں سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئی۔

انجلینا جولی نے تین روز پہلے ہی افغان شہریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا اور صرف تین روز میں ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7.6ملین تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی پہلی انسٹا گرام پوسٹ میں ایک افغان لڑکی کاخط شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ ایک خط ہے جو مجھے افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی نے بھیجا تھا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس وقت افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے اور آزادانہ طور پر اظہارِ خیال کرنے کا حق کھو رہے ہیں لہٰذا ،میں انسٹاگرام پر ان کی آواز دنیا تک پہنچانے آئی ہوں جو اس وقت اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر امریکی جریدے کے لئے لکھے ہوئے ایک آرٹیکل کا لنک بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے افغانستان میں امریکا کی شکست کے بعد افغان شہریوں کے لئے فکرمندی اور اپنے امریکی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر