Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھیلیسیمیا پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

تھیلیسیمیا پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے اس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تھیلیسیمیا مرض کی روک تھام، اس حوالے سے قانون سازی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ سمیت مذہبی سیاحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی، رابعہ اظفر نظامی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نورالحق بلوچ اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئرعزیزاحمد جمالی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی سندھ رابعہ اظفر نظامی نے تھلیسیمیا کے مرض کے تدارک، شادی سے قبل تھیلییمیا اسکریننگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات،اس حوالے سے کی گئی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

گورنرسندھ عمران اسمائیل نے کہا کہ بلوچستان آکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے، بلوچستان میں تھیلسیمیا کے تدارک کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں، دور افتادہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

ملاقات میں ہنگلاج ماتا مندر پر سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے ہنگلاج ماتا مندر کی ماسٹر پلاننگ کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے گورنر سندھ کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں تھیلیسیمیا مرض کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلانے اور خون عطیہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر