Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار سونو سود کا مداح کو دلچسپ جواب

Now Reading:

اداکار سونو سود کا مداح کو دلچسپ جواب

بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود نے ایک کروڑ روپے مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہندرا نامی مداح نے اداکار سونو سود سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

مداح نے لکھا کہ سر ایک کروڑ دو نا مجھے جس کے جواب میں اداکار نے لکھا کہ بس ایک کروڑ روپے، تھوڑے زیادہ ہی مانگ لیتے۔

ایک اور مداح نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سونو سود سے کہا کہ سر آپ کی اگلی فلم میں مجھے رول دیں گے کیا؟ اس پر سونو سود کے جواب کو مداحوں نے کافی پسند کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کی مدد کرنے سے بہتر کوئی رول نہیں، اگر آپ کسی کی مدد کرتے ہیں تو آپ سے بڑا کوئی ہیرو نہیں۔

واضح رہے کہ جب سے بھارت میں کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہے تب سے اداکار سونوسود لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ سونوسود نے مختلف اسپتالوں میں آکسیجن، وینٹیلیٹرز اور ضروری اودیات خود سے فراہم کر کے لوگوں کی مدد کی۔

انہیں بھارت میں مسیحا کا لقب دیا گیا جس پر اداکار نے کتاب میں مسیحا نہیں ہوں لکھ ڈالا۔

اداکار کی سماجی خدمات سے متاثر ہوکر ان کے مداح نے حال ہی میں اپنے خون سے اداکار کی تصویر بنائی تھی تاہم سونو سود نے اسے غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں خون سے تصویر بنانے کے بجائے خون عطیہ کرنا چاہئیے تاکہ کسی کی زندگی بچ جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر