Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرتارپورراہداری کو 9 نومبرکو عوام کیلئے کھول دیاجائے گا،وزیراعظم

Now Reading:

کرتارپورراہداری کو 9 نومبرکو عوام کیلئے کھول دیاجائے گا،وزیراعظم
kartar-PM

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتارپور منصوبے کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور اسے 9 نومبر کو عوام الناس کیلئے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جا رہا ہے،بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکیں گے۔

Advertisement

Pakistan is all set to open its doors for Sikhs from all across the globe, as the construction work on Kartarpur project…

Gepostet von Imran Khan am Samstag, 19. Oktober 2019

عمران خان نے کہا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی، ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ ہو گاجبکہ کرتارپور، سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے۔

Advertisement
عمران خان کا مزید کہنا ہے بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کا سکھ کمیونٹی سے وعدہ پورا ہونے کے قریب ہیں، کرتار پور راہداری منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جبکہ تمام عمارتیں مکمل ہو گئیں ، کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کر دی گئی، بابا گرونانک کے پانچ سو پچاس ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن بھی شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان نے راہداری کھولنے کے لیے 95 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہےجبکہ کرتار پور راہداری کا افتتاح 11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا، مذکورہ تقریب سکھ برادری کے بانی بابا گرو نانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر