ناگالینڈکی حسینہ کامودی کومشورہ

بھارتی ریاست ناگالینڈ میں مقابلہ حسن میں شریک حسینہ نےمودی کومشورہ دیتےہوئےکہاکہ مودی گائے کےبجائےخواتین کےمسائل پرتوجہ دیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈکےدارالحکومت کوہیمامیں ’’مس کوہیما ‘‘2019 کامقابلہ میں سوال وجواب کےمرحلےمیں ایک حسینہ کی حاضرجوابی اوربےباکی نےسب کو حیران کردیا۔
مقابلےکےدوران 19سالہ وکونوسکونامی ایک حسینہ سےجب جج نےپوچھاکہ اگرآپ کی وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی توانہیں کیاکہیں گی؟اس پرحاضر جواب حسینہ کافوری طورپرکہناتھاکہ میں ان سےکہوں گی کہ وہ گائےکےبجائےخواتین کےمسائل پرتوجہ دیں۔
وکونوسکوکےجواب پرہال قہقہوں سےگونج اٹھااورحاضرین نےبھی بھرپوراندازمیں تالیاں بجاکرنریندرمودی اوربھارت کی پالیسیوں کےبارےمیں اپنےجذبات کااظہارکیا،اورمقابلہ حسن میں شریک حسینہ کےاس جواب پرانہیں خوب دادبھی دی۔
لیکن افسوس مقابلےمیں شریک حسینہ مس کوہیماکاخطاب تونہ جیت سکیں،البتہ کروڑوں افرادکےدل جیتنےکےساتھ مقابلہ حسن میں دوسرےنمبرپررہیں ۔
ناگالینڈکی حسینہ نےمقابلہ حسن کے پلیٹ فارم پرسرعام بےخوفی کےساتھ بھارت میں گائےکےمسئلےپرآوازاٹھانےکےساتھ ساتھ خواتین کےمسائل کی بھی نشاندہی کی ہے۔
اس واقعےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
During Miss Kohima 2019 beauty pageant, a contestant was asked the question:
"if Prime Minister of our country Modi ji invites you to chat with him, what would you say?"
She replied: If I were invited by the PM of India, I would tell him to focus more on women instead of cows. pic.twitter.com/Q4HDgjlYWt
Advertisement— Riaz (@karmariaz) October 14, 2019
سوشل میڈیاصارفین کی جانب سےحسینہ کی بےباکی کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔لوگوں کاکہناہےکہ وکونوسکونےسب کےدل جیت لیےہیں۔
Miss Kohima (Nagaland) 2019 beauty pageant contestant was asked:
‘If PM of our country Modi invites you to chat with him, what would you say?"
AdvertisementShe replied: “If I were invited by the PM of India, I would tell him to focus more on women instead of cows.” pic.twitter.com/SOh3K3HgdA
— Uzair Hasan Rizvi (@RizviUzair) October 14, 2019
واضح رہےکہ بھارت میں بھارتی صدرنریندرمودی اوران کی پالیسیوں کےخلاف آوازاٹھانےوالی عام عوام کے ساتھ ساتھ بھارتی شخصیات کوبھی انتہاپسندہندوؤں کی جانب سےدھمکیوں کاسامناہےجبکہ بی جےپی حکومت میں ان کےخلاف مقدمات بھی درج کیےگئےہیں۔
خیال رہےکہ بھارتی ریاست ناگالینڈنے 60برس بعدرواں سال 14 اگست کوناگالینڈنےبھارت سےآزادی کااعلان کرتےہوئے 14اگست ۔پراپنا 73 ویں یوم آزادی کےطورپرمنایا تھا
ناگالینڈمیں یوم آزادی کےحوالےسےباقاعدہ تقریب کااہتمام کیاگیاتھاجس میں عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی تھی۔ اس موقع پرناگا لینڈکاقومی پرچم اورقومی ترانہ بھی پیش کیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News