وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پا کستان عمران خان نے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملا قات کی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے بھی ملاقاتیں کی، وزیراعظم کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ظہرانے کے بعد وزیراعظم حب بلوچستا ن جائیں گےجہاں وہ چائنا حب پاور جنریشن کمپنی کے 1320 میگا واٹ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔
واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، اس سے قبل کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ماضی کی بد انتظامی، غفلت کا خمیازہ اس شہر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News