Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان:رواں سال جنوری سےستمبرتک 2ہزارسےزائد شہری ہلاک ،اقوام متحدہ

Now Reading:

افغانستان:رواں سال جنوری سےستمبرتک 2ہزارسےزائد شہری ہلاک ،اقوام متحدہ
UNO report on afghanistan

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں رواں برس جنوری سے ستمبر کے دوران مختلف واقعات میں 2 ہزار 563 شہری ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (یو این اے ایم اے)نے افغانستان میں رواں سال ہلاک  شہریوں کی تعداد سے متعلق اعداد وشمارجاری کئےہیں ۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اعداد وشمارمیں ہولناک انکشافات کیے گئے ہیںْ۔

اقوام متحدہ  کہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں برس جنوری سے ستمبر کے دوران مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 2  ہزار 563 شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ جن میں سے 261 خواتین اور 631 بچے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یو این اے ایم اے) کی رپورٹ کامزید کہنا تھا کہ    رواں سال  ہلاکتوں کی تعداد 2014 کے بعد 9 ماہ میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یو این اے ایم اے) کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس کے 9 ماہ کے دوران دہشت گردی اور جھڑپوں کے واقعات میں 5 ہزار 676 افراد زخمی ہوئے جن میں 662 خواتین اور 18 سو 36 بچے شامل ہیں۔

 واضح  رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں جمعے کی نماز کے دوران  مسجد میں  دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں  62 شہری  جاں  بحق  جبکہ 100 سے زائد نمازی زخمی ہوگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر