Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نے تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی قائم کردی

Now Reading:

نیب نے تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی قائم کردی
جنگ گروپ

قومی احتساب بیورو(نیب) نے معیشت کی بہتری، تاجر برادری کے تحفظات اور جائز شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدرافتخارعلی ملک،پاکستان فیڈریشن آف چیمبر اینڈ انڈسٹری کے صدرداروخان اچکزئی، بینک الفلاح کے سابق صدر عاطف باجوہ،لاہورچیمبر آف کامرس کے صدرانجم نثار،ملت ٹریکٹرز کے چیئرمین سکندرمصطفیٰ خان اور سی پی ایل سی کراچی کے سابق چیف جمیل یوسف شامل ہیں۔

نیب اعلامیے کے مطابق کمیٹی نیب آرڈیننس کے تحت ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں قائم کی گئی ہے،جو تاجروں کے مسائل سے متعلق ابتدائی سفارشات چیئرمین نیب کو بھجوائے گی جبکہ ڈپٹی چیئرمین نیب پراسیکیوٹرجنرل نیب اورڈی جی آپریشن نیب پر مشتمل تین رکنی کمیٹی سفارشات کا حتمی جائزہ لے گی۔

بعد ازاں کمیٹی حتمی سفارشات چیئرمین نیب کو ارسال کرے گی،سفارشات پر کسی تاخیر کے بغیر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین نیب کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد پرمشتمل کمیٹی کی حیثیت صرف مشاورت کےلیے ہوگی جبکہ نیب کو قانونی اختیارات کے استعمال پرکوئی قدغن نہیں ہوگی،جو ریفرنس دائر ہوچکے ہیں ان سے متعلق شکایات کو نہیں سنا جائے گا۔

Advertisement

نیب اعلامیے کے مطابق نیب کاروباری برادی کا احترام کرتا ہے اور نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان اور اس کی خوشحالی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر