Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف میوزک بینڈ کا آصف غفور کےساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار

Now Reading:

معروف میوزک بینڈ کا آصف غفور کےساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار
asif ghafoor_US singer

بین الاقوامی میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ نے پاکستان آنے کا اعلان کر نے کے ساتھ ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے ساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسنٹ بینڈ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپا کستان آنے کی خبر کا اعلان کیا اور ساتھ ہی میجر جنرل آصف غفورکو بھی ٹیگ کر دیا، جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے آصف غفورنے انھیں اپنے آفس میں چائے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ’ایکسنٹ بینڈ‘ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ  24 نومبر کو لاہور کے گورنر ہاوس آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان، گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب، ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کی سربراہ کے بھی شکرگزار ہیں۔

اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹیگ کرنے کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

میجرجنرل آصف غفور نے ایکسنٹ بینڈ کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ ’فنٹاسٹک چائے‘ کا شیڈول اُن کے آفس میں ترتیب دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘ وغیرہ وہ الفاظ ہیں جن سے جہاں  پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہے وہیں یہ الفاظ بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر