Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابرار الحق کے بیان پر نادیہ حسین کا شدید ردّعمل

Now Reading:

ابرار الحق کے بیان پر نادیہ حسین کا شدید ردّعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے آج کل کی ماؤں پر دیے گئے حالیہ بیان پر سخت الفاظ میں ردّعمل دیا ہے۔

اداکارہ نے ابرار الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ نے ماں کی گود سے کلمہ سُنتے سُنتے نچ پنجابن اور بِلّو کے گھر تک کا سفر پتا نہیں کیسے طے کیا۔

ماڈل کے تبصرے پر ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے نعتیں بھی پڑھیں لیکن آپ کو صرف یہی یاد ہے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے سب یاد ہے لیکن ابرارالحق کو کسی نے یہ حق نہیں دیا کہ وہ آج کل کی ماؤں کی تربیت پر تنقید کریں۔

Advertisement

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ابرار نے نعتوں کے علاوہ گانے جو گائے، اُس سے نوجوان نسل نے بہت کچھ سیکھا؟

واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لیکر اُنہیں کلمہ سُنا کر اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سے سو بھی جاتے تھے۔

ابرارالحق نے موجودہ دور کی ماؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کی مائیں اپنے بچوں کو گود میں لیتی ہیں اُنہیں موبائل فونز تھما دیتی ہیں جن پر دُعاؤں کے بجائے بے بی شارک چل رہا ہوتا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے بیان پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر