معروف پاکستانی اداکار فیروز خان جسمانی طور پر معذور ایک لڑکی کی دانشمندانہ باتیں سن کر اس کی ناقابلِ یقین ذہانت سے متاثر ہوگئے۔
اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک معذور لڑکی کی ویڈیو شیئر کی جو کہ جسمانی طور پر تو معذور ہے لیکن اس ناقابلِ یقین ذہانت سے سرشار ہے اور جسمانی معذوری کا سامنا ہونے کے باوجود بھی وہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں کے لئے شکر گزار ہے جن سے اللہ نے اسے نوازا ہے اور دوسروں کے لئے بھی اس کا یہی مشورہ ہے کہ شکر ادا کرنے والے بنیں ۔

فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں ویڈیو کے بارے میں لکھا کہ میں نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو دیکھی تو اس بات کا احساس ہوا کہ معذوری صرف ذہنی ہوتی ہے، اگر ذہن آزاد ہے تو آپ آزاد ہیں ـ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News