Advertisement
Advertisement
Advertisement

برازیل:چھوٹے طیارے کی کریش لینڈنگ،3افراد ہلاک

Now Reading:

برازیل:چھوٹے طیارے کی کریش لینڈنگ،3افراد ہلاک
Brazil plane crash

برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹ میں چھوٹے طیارے نے سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ طیارہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹ میں چھوٹے طیارے نے سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ طیارہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔بعدازاں فائر فائٹرز نے کافی دیر کی تگ و دو کے بعدطیارے میں لگی آگ پر قابو پایا۔

سنگل انجن طیارہ رہائشی علاقے میں لینڈنگ کے دوران تین گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر فائٹر لیونارڈو گومز کے مطابق طیارے کو حادثہ کارلوس بریٹس ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا، انہوں نے کہا کہ رواں سال اسی اسٹریٹ پر طیارے کے حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

گومز کے مطابق جب میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک لاش سڑک پر تھی اور دوسرے شخص کی لاش گاڑی کے اندر موجود تھی اور تیسرا شخص جہاز کے اندر مردہ حالت میں ملا۔فائر فائٹر کے مطابق طیارہ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ پیش آنے والے طیارے سائرس ایئرکرافٹ کو 2007 میں تیار کیا گیا تھا اور اس میں 3 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔فائر فائٹرلیونارڈو گومز کا کہنا ہے کہ طیارے میں تین افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ ایئرکرافٹ میں چار افراد موجود تھے۔تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جس کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر