Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ریما خان کو اپنے شوہر پر فخر کیوں؟

Now Reading:

اداکارہ ریما خان کو اپنے شوہر پر فخر کیوں؟

ماضی کی مقبول ترین فلم اسٹار ریما خان کو اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب پر فخر اس لئے ہے کیونکہ وہ افغان مہاجرین کی مدد کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ رہے ہیں اور اداکارہ کو ان کی ہمت ، جذبے اور قربانیوں پر فخر ہے۔

ریما خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی ایک سیلفی شیئر کی جس میں انہیں طیارے کے کاک پٹ میں پائلٹس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

Advertisement

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میرے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب اپنی امریکی ٹیم کے ہمراہ قطر جا رہے ہیں، وہ دوحہ میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کریں گے۔

 انہوں نے لکھا کہ مجھے ان کی ہمت، کام اور قربانی پر فخر ہے، میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ ان کا سفر محفوظ اور کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ ریما خان نےاپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1990 میں کیا تھا اور اس دوران انہوں نے 200 سے زائد مقبول ترین فلموں میں کام کیا، ریما خان نے بہت سی لالی ووڈ فلموں میں بطور ہدایتکارہ بھی کام کیا۔

اداکارہ ریما خان نے نومبر 2011 میں امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی جس کے بعد اُن کے ہاں 24 مارچ 2015 کو بیٹے علی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر