
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کے سفاکانہ اقدامات اور ظلم و بربر بیت سے سنگین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روز میری ڈی کارلو سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متعلق انڈر سیکرٹری جنرل کوحقائق سے آگاہ کیا۔
اقوام متحدہ کو پاک بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا چاہئیے ،اقوام متحدہ کو بھارت پر زور دینا چاہئیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کچھ نہیں چھپا رہا،بھارت کی جانب سے مکاری اور جھوٹ پر مبنی بیان بازی کی اصلیت سب پر عیاں ہو گئی ہے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے، خطے میں امن کے سلسلے میں وزیراعظم کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم سعودیہ ایران تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News