Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد کیساتھ امریکی وزیر دفاع کی بیٹھک،ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت

Now Reading:

سعودی ولی عہد کیساتھ امریکی وزیر دفاع کی بیٹھک،ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت
Esper- MBS

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔

عرب میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایسبر نے کہا کہ اس ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ ایران کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا سعودی عرب کی امداد کا پابند ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کل منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور فوجی اور دفاعی پہلو سے متعلق تعاون کے شعبوں کے علاوہ ، متعدد امور بالخصوص علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر ہونے والی پیش رفت اور دونوں ملکوں میں ہم آہنگی کا جائزہ لیا۔

اس سے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں بھی دونوں رہ نمائوں نے سعودی امریکا دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

Advertisement

اس سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی امریکی وزیر دفاع نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی اور دفاعی امور،خطے کی حالیہ صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کو شش بھی زیر بحث آئیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان،کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر