Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلطان راہی نے فیصل قریشی کو کیا نصیحت کی تھی؟

Now Reading:

سلطان راہی نے فیصل قریشی کو کیا نصیحت کی تھی؟

معروف پاکستانی اداکار و میزبان فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ  لیجنڈری اداکار سلطان راہی نے انہیں زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ عاجزی و انکساری کا دامن تھامے رکھنے کی نصیحت کی تھی۔

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں اپنے کیرئیر کے دوران کئی لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع حاصل ہوئے ہیں اور وہ اپنے غیر معمولی کام سے مداحوں کو خوش کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوئے۔

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کامیابی کا راز بتایا کہ جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو انہیں شوبز کے کئی معزز اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جن میں لیجنڈری اداکار سلطان راہی بھی شامل ہیں۔

اداکار نے سلطان راہی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ آپ اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور سلطان راہی نے انہیں ایک نصیحت کی تھی جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گےـ

فیصل قریشی نے بتایا کہ سلطان راہی نے انہیں ایک اچھا اداکار بننے کے لئے مختلف کرداروں کا انتخاب کرنے کے علاوہ زندگی میں ایک کامیاب انسان بننے کے لئے ہمیشہ عاجزی و انکساری کا دامن تھامے رکھنے کی نصیحت کی تھی۔

Advertisement

انہوں نے سلطان راہی کےالفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ درخت جتنا زیادہ جکھا ہوا ہوتا ہے سب سے زیادہ پھل بھی اُسی پر اُگتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ یہ ایسےالفاظ تھے جوکہ آج تک انہیں یاد ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا فارمولا ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم سزا سے کیا تھا اور اب انہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بنے 20 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر