Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ:شمالی انگلینڈمیں مشکوک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد

Now Reading:

برطانیہ:شمالی انگلینڈمیں مشکوک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد
39 dead bodies found in lorry at uk

برطانوی پولیس نے کاروائی کرتےہوئے شمالی انگلینڈ میں ایک مشکوک ٹرک سے 39  لاشیں برآمد کرلیں ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں شمالی انگلینڈ کی کاونٹی ایسیکس کےعلاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

جبکہ  پولیس نے شمالی آئرلینڈ  سے تعلق رکھنے والے  25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق  ٹرک بلغاریہ سے سفر کرتا ہوا برطاینہ میں ہولی ہیڈ کے راستے سے ہفتے کے روز داخل ہوا تھا۔ایسیکس پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک سے برآمد ہونےوالی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نالغ شخص کی لاش ہے۔

پولیس ترجمان اینڈریو مارینا کا کہنا ہے کہ پولیس افسران لاشوں کو شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ ایک طویل عمل ہے۔

Advertisement

پولیس ترجمان کامزید  کہنا تھا کہ ہم نے ٹرک ڈرائیور کو درجنوں افراد کے قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے جو تاحال پولیس کی حراست میں ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

واقعےپر افسوس کااظہارکرتےہوئے مقامی رکن پارلیمنٹ جیکی ڈوئل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک سے ملنے والی لاشوں کا تعلق اسمگلروں سے ہوسکتا ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  لوگوں کی ا سمگلنگ  ایک خطرناک  کاروبار ہے ۔ایسکس پولیس کے لئے یہ ایک بہت بڑی تفتیش  ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ ایسکس پولیس جلد ہی واقعے میں  ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں  لائے گی۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے جبکہ واٹرگلیڈ انڈسٹریل پارک  کوبھی بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر