Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی ہائیسٹ کے ’’پروفیسر‘‘کے پاکستانی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

Now Reading:

منی ہائیسٹ کے ’’پروفیسر‘‘کے پاکستانی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

سسپنس سے بھرپور ویب سیریز منی ہائیسٹ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

منی ہائیسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

منی ہائیسٹ‘‘ کا مرکزی کردار ’’پروفیسر‘‘ بھی لوگوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور اب پروفیسر کے پاکستانی ہم شکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/MuGhalZaadi_Hun/status/1434660809590853636

منی ہائیسٹ‘‘ کے ایک مداح نے ایک نامعلوم شخص کی تصویر شیئر کی ہے جو حیرت انگیز طور پر دکھنے میں بالکل ’’پروفیسر‘‘ کی طرح نظر آتا ہے۔

Advertisement

یہ تصویر ایک جنرل اسٹور سے لی گئی ہے جہاں یہ شخص غالباً دوکاندار ہے۔

پروفیسر کا کردار ہسپانوی اداکار الوارو مورتے نے ادا کیا ہے۔

 چند روز قبل اس سیریز کا پانچواں سیزن منظرعام پر آیا ہے اور اس میں ’’پروفیسر‘‘ کو اپنے پاکستانی  ہیکرز کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 اب صارفین کو ‘منی ہائیسٹ’ کے پارٹ فائیو کے دوسرے اور فیصلہ کُن حصے کا بے صبری سے انتظار ہے، جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

کیا آخری سیزن کے پہلے حصے میں زخمی ہونے والے کردار مکمل صحت یاب ہو کر ٹیم کی مدد کریں گے؟

کیا ایلیسیا سیئیرا پروفیسر کو دوبارہ بندوق کی نوک پر رکھ لے گی؟ اور کیا پروفیسر اور ان کا گروہ بینک آف اسپین سے سونا نکال پائے گا؟

Advertisement

یہ سب وہ سوال ہیں جن کا جواب جاننے کے لیے صارفین کو چند ماہ مزید انتظار کرنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر