Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان امن عمل پریورپ،امریکا کامشترکہ اعلامیہ جاری

Now Reading:

افغان امن عمل پریورپ،امریکا کامشترکہ اعلامیہ جاری
afghan peace processes

بیلجیم کےدارالحکومت برسلزمیں افغان امن عمل پرہونےوالےاجلاس کاامریکااوریورپ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ اجلاس میں یورپی یونین، امریکہ کے خصوصی نمائندوں سمیت فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، ناروے، اقوام متحدہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

غیرملکی خبررساں  ادارے کےمطابق  افغان امن عمل پر یورپ،امریکاکا کامشترکہ اعلامیہ برسلز میں اہم اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاہےکہ افغان عوام کےدیرپا امن، جنگ کے خاتمے کے مطالبے کو تسلیم کیاجائے۔ افغانستان کے معاملے کااز سر نو جائزہ کیا جائے۔افغانستان کا معاملہ سیاسی کوششوں سے حل کیا جائے۔

 مشترکہ اعلامیےمیں امن معاہدے کیلئے افغان حکومت، طالبان، سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کےعزم کااظہارکیاگیا۔اور پرتشدد واقعات کے خاتمے کیلئے تمام فریقین سے فوری اقدامات کرنے کی درخواست بھی کی گئی ۔

افغانستان میں حالیہ انتخابات  کے حوالے سےاعلامیے میں کہاگیا کہ انتخابات میں حصہ لینے پرووٹرز،انتخابی عملے،سیکورٹی فورسز،مبصرین کےکردارکوسراہا گیا۔

Advertisement

مشترکہ اعلامیہ میں افغانیوں  کی رائےکااحترام کرنے پرزوردیتے ہوئےکہا کہ مشترکہ امن معاہدے کیلئےتمام افغانیوں کی رائے کااحترام کیا جائے۔

یورپ اورامریکا کےمشترکہ اعلامیےمیں کہناتھاکہ افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئےٹیم تشکیل دے۔مذاکرات کےدوران افغانستان میں سیزفائرکیاجائے۔ ایسا امن معاہدہ ہو جو تمام افغانیوں کے حقوق کی حفاظت کرے ۔

افغانستان میں عسکریت  پسندوں اورطالبان کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ  طالبان اوردیگرگروہ اس بات کویقینی بنائیں کہ کوئی دہشت گرد گروہ  بین القوامی سطح پر حملوں کےلئےافغانستان کی سرزمین استعمال نہیں کرےگا۔طالبان کوالقائدہ دیگر شدت پسند گروہوں سےتعلق ختم کرناہوں گے،اس کے ساتھ ساتھ غیرقانونی منشیات کی پیداوار،سمگلنگ کوبھی روکناہوگا۔ جبکہ  افغان حکومت کو بھی کرپشن کیخلاف کاروائی اورگورننس بہترکرنا ہوگی۔

مشترکہ اعلامیےمیں انٹراافغان امن اجلاس کےانعقادپر قطر اورجرمنی کومبارکبادپیش کی گئی ۔ مشترکہ اعلامیے میں  افغان امن عمل کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کوبھی سراہاگیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر