Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الافغان امن مذاکرات کادوروزہ اجلاس آئندہ ہفتےچین میں ہوگا

Now Reading:

بین الافغان امن مذاکرات کادوروزہ اجلاس آئندہ ہفتےچین میں ہوگا
fresh round of intra-Afghan peace talks will be held in China next week

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کاکہناہےکہ بین الافغان امن مذاکرات کانیادور 28 اور 29 اکتوبرکوچین میں ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق افغان طالبان کے قطرآفس کے ترجمان سہیل شاہین نے    اپنےجاری بیان میں کہاہےکہ ملا برادرکی سربراہی میں طالبان وفد کی افغانستان کےلیے چینی نمائندہ خصوصی اورقطرمیں چینی سفیرڈنگ ژان سے ملاقات ہوئی ہے ۔ جس میں اگلےہفتے بیجنگ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات اورامن عمل پربات چیت کی گئی۔

رپورٹس کےمطابق افغان نائب صدرسروردانش کی سربراہی میں 25 رکنی افغان وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

سہیل شاہین نےکہا کہ اجلاس میں تمام شرکاء انفرادی حیثیت میں شریک ہوں گےاورافغان مسئلے کےحل کےلیےذاتی رائےدیں گے،بیجنگ ملاقات ماسکواورقطرکانفرنس کاتسلسل ہے۔

دوسری  جانب  طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہدنےبھی سہیل شاہین کے بیان کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین نے طالبان کے وفد کو برادر اخونزادہ کی سربراہی میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ کانفرنس روس اور قطر میں ہونے والی کانفرنسوں کا تسلسل ہوگی جس میں شامل تمام افراد افغانستان کے مسئلےکاحل تلاش کرنےکےلیےاپنی ذاتی رائےاورتجاویز پیش کریں گے۔

Advertisement

 

 دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے امریکی ایلچی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد نے یورپی، نیٹو اور اقوام متحدہ کے اتحادی ملکوں سے بات چیت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، جس کامقصد افغانستان میں لڑائی کےخاتمےکی کوششوں کوآگےبڑھاناہے۔

Advertisement

خبررساں ادارےکےمطابق زلمےخلیل زادروسی اورچینی نمائندوں سےبھی ملاقات کریں گے، جس میں افغانستان میں جنگ ختم کرنےکےلیےمشترکہ مفادات پربات کی جائےگی۔

واضح رہےکہ دوحامذاکرات کےبعدسےیہ طالبان اورافغان رہنماؤں کےدرمیان ہونےوالی پہلی ملاقات ہو گی۔‏ امریکہ اورطالبان کےدرمیان امن بات چیت کاپچھلا دورستمبرمیں بغیرکسی نتیجےکےختم ہوگیاتھااورکابل میں ایک دھماکےمیں امریکی فوجی کی ہلاکت کےبعدصدرٹرمپ نےمذاکرات کےخاتمےکااعلان کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر