Advertisement
Advertisement
Advertisement

راناثناء اللہ کی گرفتاری،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ،(ن) لیگی کارکنان آپےسےباہر

Now Reading:

راناثناء اللہ کی گرفتاری،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ،(ن) لیگی کارکنان آپےسےباہر

فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کےخلاف مسلم لیگ نواز کے کارکنان آپے سے باہرہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق (ن) لیگی کارکنان نےسابق وزیر قانون پنجاب کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں۔

مظاہرین نے سڑکوں پرٹائر جلائے اور شدید نعرے بازی کی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتعل کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز فیصل آباد میں پولیس نے راناثناء اللہ کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے داماد احمد شہریار کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ پولیس نےشواہد کے بغیرسو سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا۔

دوسری جانب اے این  ایف حکام کاکہناتھا کہ راناثنااللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی اور ان کو منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں حراست میں لیاگیا۔جس کے بعد اے این ایف کی جانب سےرانا ثناءاللہ کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

Advertisement

رانا ثناءاللہ کو ہیروئن برآمدگی کے الزام میں  حراست کےبعد 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر