Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفتر خارجہ میں ویڈیو؛ حریم اور وینا کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

Now Reading:

دفتر خارجہ میں ویڈیو؛ حریم اور وینا کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی
Hareem- Veena

دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو کا تنازعہ ،ٹک ٹاک اسٹار حریم  شاہ اور اداکارہ وینا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی حریم شاہ کے دفتر خارجہ کے اہم میٹنگ روم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

 حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم میں بغیر کسی حیل حجت  آزادانہ گھومتی پھرتی نظر آرہی تھیں جبکہ دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ صدارتی نشست پر براجمان ہیں، ساتھ ہی کیپشن میں ’وزیر اعظم حریم شاہ‘ بھی لکھ دیا۔

حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک بھی ٹک ٹاک ویڈیو تنازع پر پیچھے نہیں رہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بات تمغہ امتیاز سے شروع ہوئی تھی، اب وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئی ہے، اس تمام معاملے کی تحقیق ہونی چاہئے کہ کس کے اندر کا ہیرو سر عام ذلیل ہونے کے لیے بے قرار ہے‘‘۔

Advertisement

وینا ملک کی ٹویٹ پر حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں اور دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی جس پر حریم شاہ نے وینا ملک کو ان کا ماضی یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ’’فوٹو یاد ہیں یا گوگل سے ڈاؤن لوڈ کر کے طبق روشن کردوں‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر