
پاکستانی اداکار و گلوکار احمد علی بٹ نے بھی کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
عمر شریف کی صحت کے لئے جہاں دیگر شوبز اسٹارز ان کی صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں وہیں احمد علی بٹ نے بھی عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر عمر شریف کی تصویر شیئر کی۔
احمد علی بٹ نے تحریر کیا کہ کنگ کی صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ،عمر شریف کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے جس کے حوالے سے ان کی اہلیہ بھی کہہ چکی ہیں کہ کامیڈین کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔
عمر شریف کے اہلِ خانہ انہیں علاج کے لئے بیرون ملک لے جانا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے فوری ویزا کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News