Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار ہمایوں سعید کی عمر شریف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

Now Reading:

اداکار ہمایوں سعید کی عمر شریف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمر شریف ایک لیجنڈ اداکار ہیں اور پاکستان کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ عمر بھائی کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا کرے۔

 

nbsp;

واضح رہے کہ سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے بہتر علاج کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔

جس کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے عمر شریف اور ان کے اہلِ خانہ کو بہتر علاج کے لئے مدد کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یاداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

Advertisement

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر