
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔
اداکارہ حرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ اپنے شوہر مانی کے ہمراہ موجود ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کے لیے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ نہ سمجھوتہ کرنے دونگی نہ کرونگی، یہ دل کے رشتہ ہیں خوشی سے ہر بات مانو گی، دل سے مانگوگی ، مانی مجھے تم سے محبت ہے ۔
اس سےقبل حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں مانی کو اپنی گاڑی میں دیکھا گیا۔
حرا مانی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ ’ہائے! مانی اگر تُم اس دُنیا میں نہ آتے تو میرا کیا ہوتا۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’میری زندگی میں آنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، بڑی مہربانی آپ کی۔‘
پوسٹ کے اختتام میں اُنہوں نے اپنے شوہر مانی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ ’ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اور میری کہانی کا دوسرا رخ بھی تم ہی ہو۔‘
اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’شادی مبارک اور شادی کی سالگرہ مباک ہو۔‘
حرا نے ہنستے ہوئے لکھا تھا کہ’ 13 سال اور ہر سال پہلے سے زیادہ پریشان کن۔‘
دوسری جانب مانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ حرا مانی کے ہمراہ گزرے کچھ خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مانی نے لکھا تھا کہ ’تمہارا پیار کورونا ویکسین سے زیادہ خالص ہے، تمہارا غصہ کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، تم میری اوزون لئیر ہو ، میر ا 5G نیٹ ورک ہو، میرے سپنوں کی حقیقی سینڈریلا ہو، زندگی تمہارے بغیر بہت بورنگ ہوتی۔ شادی کی 13 ویں سالگرہ مبارک ہو ۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی،اداکار ثاقب سلمان شیخ عرف مانی کے ساتھ 17 اپریل 2008 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور اب ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News