Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے پارلیمنٹ پرقبضہ کرلیا

Now Reading:

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے پارلیمنٹ پرقبضہ کرلیا

ہانگ کانگ میں پارلیمنٹ ہاوس پرمظاہرین نے دھاوہ بول دیا۔

ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنےکے خلاف بائیسویں سالگرہ کے موقع پر مظاہرین نے پارلیمنٹ پرقبضہ کرلیا۔ ہانگ کانگ  میں مجرمان کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تین ہفتوں سےجاری ہے۔

بین الااقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مظاہرین پولیس سے جھڑپ کے دوران پارلیمنٹ میں داخل ہوگئےاور توڑ پھوڑکی۔ پارلیمنٹ کی دیواروں پرحکومت مخالف نعرے بھی لکھے۔ مظاہرین نےپارلیمنٹ میں برطانوی جھنڈابھی لہرایا۔

پولیس نےمظاہرین کاپارلیمنٹ سے قبضہ ہٹانے کیلئےکارروائی کرتے ہوئے عمارت کوچاروں جانب سے گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

 اس سے قبل مظاہرین نے بیجنگ کے حمایت یافتہ حکمرانوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement

مظاہرین کا یہ بھی کہناتھا کہ ان کےپاس قانون کی خلاف ورزی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں مجرمان کی حوالگی سے متعلق بل پیش کیاگیاہے جس میں ہانگ کانگ اور چین کے دیگر علاقوں میں کیس کی مناسبت سےمفرور ملزمان کوحوالے کرنے کیلئے معاہدے کی تجویز دی گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ بِل چینی حکومت کی جانب سےہےجو خدشہ ظاہر کرتاہے کہ بیجنگ اس قانون کو سماجی کارکنان، ناقدین اور دیگر سیاسی مخالفین کی چین حوالگی کے لیے استعمال کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر