Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کے آزادی مارچ سے قبل وزیراعظم کا دورہ لاہور کا فیصلہ

Now Reading:

اپوزیشن کے آزادی مارچ سے قبل وزیراعظم کا دورہ لاہور کا فیصلہ
ترقی پذیر

اپوزیشن کے آزادی مارچ سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے دورے پر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیراعظم کی گورنر محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان28  اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور جارہے ہیں جس کے دوران وہ پنجاب کابینہ ارکان سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے،امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اوراپوزیشن کے آزادی مارچ کے موقع پر صوبائی حکومت کے انتظامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے جبکہ ان کو ہاؤسنگ منصوبوں اور صوبائی محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے پربھی پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے مراسلے میں چاروں صوبوں کو انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 21 اکتوبر کو کراچی کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعت ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی،اس کے بعد وزیراعظم بلوچستان کے شہر حب بھی گئے اور وہاں ‌انہوں نے چین کے تعاون سے بنائے گئے 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ‌ کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کیا تھا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر