Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں ، وزیراعظم

Now Reading:

لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم  کو ایل ڈی اے کی جانب سے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اجلاس میں وزیر اعظم کو لاہور میں نئے اسپتالوں کے قیام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور کی تزئین و آرائش خوبصورت بنانے کے لیے جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ وزیراعظم  کو بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کے حوالے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اکتیس دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیا جائے گا  اورگنگا رام میں مدَر اینڈ چائلڈ اسپتال کو جون 2022میں فعال کر دیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے منصوبوں کو ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں۔ لاہورمیں پارکوں کی تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جائے جبکہ سڑکوں کی مرمت بھی کی جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لاہور باغات کا شہر مشہور تھا اسے دوبارہ باغات کا شہر بنائیں، لاہور کو کنکریٹ کا جنگل نہیں بنانا۔ باغوں کا شہر بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہے  جبکہ لاہور کو سر سبز بنانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں اور درخت بھی زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر مراد راس ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اور اسد کھوکھر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

دوسری جانب لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے چیف سیکریٹری کامران علی افضل اور آئی جی راؤ سردار نے بھی ملاقات کی۔

Advertisement

ملاقات میں گورننس کے نئے نظام اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے دوران  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر