Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینک نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے میں رہنمائی کیلئے سہولت ڈیسک قائم کریں، صدر مملکت

Now Reading:

بینک نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے میں رہنمائی کیلئے سہولت ڈیسک قائم کریں، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بینک نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے میں رہنمائی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو قرضوں کے حصول میں درپیش مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم  آزاد کشمیر ، وزیراعلیٰ جی بی نے وزیر اعظم یوتھ انٹرپرینیور سکیم  کے تحت قرضوں کے حصول میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر اور جی بی میں قرضوں کی تقسیم کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس میں نوجوانوں کو قرض سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگاہی اور رہنمائی کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار  نے اجلاس کو دیے گئے قرضوں کے متعلق بریفنگ  دیتے  ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے 26.2 ارب کے منظور شدہ قرضوں میں سے 19.1 ارب روپے جاری کیے گئے۔

عثمان ڈار  نے  کہا کہ یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم  نے  مختلف شعبوں میں 30،000 سے زائد ملازمتیں پیدا کی   ۔ بینک آف پنجاب ، جے ایس بینک ، نیشنل بینک ، بینک الفلاح ، حبیب بینک نے مجموعی طور پر 14 ارب روپے کے قرض دیئے۔

Advertisement

اجالس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  کہا کہ یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم  سے فائدہ اٹھانے کیلئے گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر  کے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ میڈیا اور مقامی سیاسی رہنماؤں کو شامل کرکے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کی  بھی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام نے نوجوانوں کو زبردست معاشی مواقع فراہم کیے ہیں ۔ نوجوانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے  ، اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو قرض کے حصول میں آسانی کیلئے آزاد کشمیر اور جی بی حکومتیں اپنے علاقوں میں سہولت مراکز قائم کریں جبکہ بینک نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے میں رہنمائی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کریں۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان ، محمد عثمان ڈار    شریک ہوئے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر ،  سردار عبدالقیوم نیازی ، وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان ، خالد خورشید خان  ، بینکوں کے سربراہان  نے  بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر