Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کو فیملی سمیت امریکہ کا 5 سالہ ویزہ مل گیا

Now Reading:

عمر شریف کو فیملی سمیت امریکہ کا 5 سالہ ویزہ مل گیا

کنگ آف کامیڈی عمر شریف اور ان کی فیملی کو امریکہ کا 5 سالہ ویزہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل آرٹسٹ پرموٹر ریحان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیجنڈ عمر کو جلد ہی ائیرایمبولینس کے ذریعے امریکہ پہنچا دیا جائے گا جس پر پاکستان گورنمنٹ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمر بھائی اور ان کی فیملی انشاءاللہ، واشنگٹن ڈی سی ائیر ایمبولینس پر آرہے ہیں جہاں پر ڈاکٹر شہاب اور ان کی پوری  ٹیم ہر طریقے سے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈاکٹر شہاب اور ان کی ٹیم کی قیادت میں آپریشن واشنگٹن ڈی سی میں کامیاب ہوگا۔

ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ عمر شریف  کو زیادہ سے زیادہ کوریج دینے اور دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے میڈیا کا بہت شکر گزار ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سندھ گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لیجنڈ عمر شریف کے ساتھ تعاون کیا۔

انٹر نیشنل آرٹسٹ پرموٹر ریحان صدیقی نے امریکی سفارت خانے اور کانگریس کی خاتون شیلا جیکسن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر