Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان  ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی،کیوی کپتان

Now Reading:

پاکستان  ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی،کیوی کپتان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران  کیوی کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔

ٹام لیتھم  کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روالپنڈی کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، وکٹوں پر اتنا گیند اسپن نہیں ہورہا جتنا بنگلادیش میں ہوا، بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں فاسٹ باولرز کا کردار زیادہ ہوگا۔

ٹام لیتھم نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور حال ہی میں نیوزی لینڈ میں پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کھیل چکے ہیں، لہذا ہمیں اس ٹیم کی قابلیت اور صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد ان کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرلیں تاکہ سیریز سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

Advertisement

کیوی  کپتان ٹام لیتھم کا مزید کہنا تھا کہ ایک ساتھ کپتانی، وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی ذمہ داری تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر