Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے پر جھٹ پٹ نکھار کیلئے نہایت آسان فیشل

Now Reading:

چہرے پر جھٹ پٹ نکھار کیلئے نہایت آسان فیشل

کسی دعوت پر اچانک جانا پڑ جائے تو ایسے میں ہر خواتین جھٹ پٹ کسی ایسے فیشل سے متعلق سوچتی ہیں جس کے نتیجے میں جلد نکھار اور قدرتی چمک آجائے، ایسے میں پریشان ہونے کے بجائے اپنے کچن کا چکر لگا لیں۔

کچن میں موجود روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جانے والی کچھ اشیاء  میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی افادیت اور استعمال سے خواتین تا حال ناواقف ہیں۔

جھٹ پٹ فیشل کے لئے سب سے پہلے اپنے چہرے پر کسی آئلی کریم سے مساج کریں، انگلیوں کے پوروں پر ہلکا سا دباؤ ڈالتے ہوئے مساج کریں۔

چہرے کو 15  سے 20 منٹ بعد صاف کر لیں اور اب کسی کھلے منہ والے برتن میں کھولتا ہوا پانی لے لیں، ایک تولیے کی مدد سے خود کو ڈھانپتے ہوئے بھاپ لیں۔

بھاپ والے برتن اور چہرے کے درمیان فاصلہ کم از کم ایک فٹ رکھیں ،چہرے پر خوب اچھی طرح پسینہ آنے کے بعد ٹشو سے چہرہ خوب اچھی طرح صاف کر لیں اور اب چہرے پر عرق گلاب کا اسپرے کر لیں۔

Advertisement

چہرے پر انسٹینٹ گلو یعنی چمک کے لئے حسب ضرورت بیسن میں دودھ، لیموں کا رس، شہد اور سب سے ضروری جُز ٹماٹر کا خوب پسا ہوا گودا شامل کر لیں۔

اب اس ماسک کو یکجان ملا کر چہرے، گردن اور بازؤ پر لگا لیں، جب آدھا سوکھ جائے تو کھیرے کے باریک قتلون کو دودھ میں بگھو کر آنکھوں پر رکھ لیں۔

15  منٹ بعد انگلیوں کے پوروں کی مدد سے گولائی میں چہرے پر مساج کرتے ہوئے ماسک دھو لیں۔

اب اس کے بعد بالائی سے 5 منٹ تک آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر مساج کریں اور ٹشو سے صاف کر لیں پھر کسی اچھے سے فیس واش سے چہرہ دھو لیں اور عرق گلاب کا اسپرے کرلیں۔

اس عمل سے آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ مزید شفاف اور نکھرا نظر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر