Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک سال قبل کراچی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بلبلا رہا تھا، فردوس شمیم نقوی

Now Reading:

ایک سال قبل کراچی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بلبلا رہا تھا، فردوس شمیم نقوی

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ایک سال قبل شہرِ قائد لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بلبلا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سے بات کی تھی معاملات حل ہوچکے تھے، ہم ہر 3 ماہ میں کے الیکٹرک سے رپورٹ لیتے ہیں، جامشورو لائن پر 600 میگاوارڈ سے بڑھا کر گیارہ سو میگاوارڈ کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پلانٹ بنایا جو جولائی میں کام کرنے لگا ہے، 400 میگاوارڈ کا ایک اور پلانٹ جس پر کام جاری ہے وہ نومبر تک مکمل ہوجائے گا، سال کے آخر میں 4100 میگا وارڈ بجلی بیچ سکتے ہیں، 3600 میگاوارڈ کی ڈیمانڈ ہے، اگلے سال لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ 2023 میں مزید 1000 میگاوارڈ بجلی پیدا ہوگی جو کہ 6000 میگا وارڈ تک پہنچ جائے گی، لوگ تنگ ہیں لیکن بجلی نہیں آتی، بجلی چور کو پکڑنا ہے، سو فیصد پی ایم ٹیز پر میٹر لگا دیئے ہیں، اب بجلی چوروں کو آسانی سے پکڑا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 2024 میں علاقے کی سطح پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، بڑا مسئلہ کے الیکٹرک کی شیئر ہولڈنگ کا ہے، ہمیں کے ایم سی کی کے الیکٹرک کے تحت وصولی منظور نہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرنے سے قبل فردوس شمیم نقوی نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں شہرِ کراچی میں بجلی کے مسائل سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی تھی۔

ملاقات میں پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار اور رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد بھی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر