گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں 19 ویں کانووکیشن کا انقعاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈاکٹر امجد ثاقب نے شرکت کی، کُل 2293 طلباء کو میڈلز اور ڈگریاں دی گئیں جس میں 41 پی ایچ ڈی اور 814 ایم ایس/ایم فِل کے طلباء شامل ہیں۔
تقریب میں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈاکٹر امجد ثاقب دوسرے اورتیسرے سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے ہمراہ طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ایثار اور قربانی کا جذبہ ایک خوشحال معاشرے کو جنم دیتا ہے، انہوں نے طلباء کو بتایا کہ وہ بہت زیادہ خوش قسمت ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کے عظیم ادارے سے تعلیم حاصل کی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنی تعلیم کو معاشرے میں بہتری پیدا کرنے کے لیے استعمال کریں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے گزشتہ 2 سالوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) کی اہم کامیابیوں کو بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر محمد امیر بھٹی کل بروز اتوار کو کانووکیشن کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News