
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا واحد مفاد افغانستان اور خطے میں امن ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یونین کونسل شاہ منصور صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے اسمبلی میں اسلام کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی۔
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع ہو چکا ہے، اداروں میں اصلاحات پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اداروں میں اصلاحات کے ذریعے ہی اصل تبدیلی آئے گی، ماضی میں نظر انداز کی گئی اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا واحد مفاد افغانستان اور خطے میں امن ہے، دنیا نئی افغان حکومت کی تعمیر و ترقی میں ساتھ دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی میں پہلی بار تاریخی منصوبے جاری ہیں، صوابی کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News