Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی

Now Reading:

پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں پاکستان پیپلزپارٹی  احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے، احتجاج میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماء نیئر بخاری نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف یہ مہم ملک بھر میں پھیلے گی۔

اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے کارکنان شریک ہوئے، مظاہرین سے خطاب میں پیپلزپارٹی رہنماء نیئربخاری نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف مہم کی بنیاد رکھی ہے اس تحریک کو پورے پاکستان تک لے کرجائیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے اب عمران خان بتائے کہ کون چور ہے؟

احتجاج میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا، مکان، پیپلزپارٹی کا نعرہ ہے، مہنگائی کے خلاف جنگ کرنے نکلے ہیں تنخواہ دارطبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

احتجاج میں مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے موجود رہی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان 2 دن پہلے کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کے خلاف اتوار کو آبپارہ چوک اسلام آباد میں شام پانچ بجے احتجاج کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور دیگر رہنماء کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ہم مظاہرین سے خطاب کرینگے، سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں حکومتی اقدامات مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، پیپلز پارٹی اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہونگے، ریلی میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان برطرف ملازمین وکلاء مزدور تاجر سول سوسائٹی کی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر