کراچی ایئرپورٹ پرتربیتی طیارہ حادثےسے بال بال بچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی ، طیارے نے سسٹم فریز ہونے کے باعث کام کر نا چھوڑدیا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث طیارے کا کنٹرول ٹرینی کپتان کے بس میں نہیں رہا ، غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے سیسنا طیارے کے کپتان کو مے ڈے ، مے ڈے کی کال دینی پڑی ، مے ڈے کال کے بعد ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر ہونے کے بعد فائر کے عملے کو طلب کیا گیا۔
اس کے علاوہ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی،کپتان اورطیارہ دونوں محفوظ رہے ، تربیتی طیارہ اسکائی ونگ ایوی ایشن کا ہے ، جہاز میں تربیتی پائلٹ سمیت اسکائی ونگ کا پائلٹ سوار تھے۔
واضح رہے کہ اسکائی ونگ حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کروا لیا گیا ، بڑے حادثے سے بچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News